نئی دہلی:05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی ای رکشا یکتا منچ نے چاندنی چوک لوک سبھاسے بی جے پی امیدوار اور بھارت سرکار کے منتری ڈاکٹر ہرش وردھن جی کو اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی ای رکشا یکتا منچ کے صدرمحمد اکبر راعین کی صدارت میں پشپانجلی انکلیو پیتم پورہ میں ای رکشا چلانے والوں کا سنیچر کی شام ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ہرش وردھن خود شریک ہوئے، ان کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عبدالرشید انصاری، چاندنی چوک لوک سبھا کے انچارج انل گپتا جی، معاون انچار ج ہر بنس لال ا پل جی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطا ب میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے رکشہ چلانے والوں کی طرف سے ملی محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی جے پی سرکار اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے تئیں آپ لوگوں کی الفت قابل تعریف ہے، آپ کی محبت ہی وہ طاقت ہے جو ہمارے اندر آگے بڑھنے کا داعیہ پیدا کرتاہے۔ انھوں نے کہا کہ یقینا سبھی طبقے کے مسائل ہیں، آپ کے مسائل بھی ہم نے سنے ہیں، ہماری سرکار اس کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس موقع پر ای رکشہ چلانے والے ذمہ دار لوگوں میں سے رنجیت راج، راکیش کمار، جگل کشور، راج کمار، وجے کمار، منا خاں، گری بابا، سیلیش کمار،، جے جے یادوجی، سشیل کمار، راجیو سنیل کمار، کبیر خاں، محمد فیاض عالم، رمیش کمار، دنیش کمار، سنتوش کمار پنڈٹ جی وغیرہ منچ پر موجود تھے۔